تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

خاتون رکن اسمبلی کا معاملہ؛ طلال چوہدری کا اہم بیان آگیا

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مجھ سےمتعلق ذرائع سےچلنی والی خبریں حقائق پرمبنی نہیں، واقعےکے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا۔

طلال چوہدری نے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا سےدرخواست ہے میرے موقف کا انتظار کرے ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سےغلط فہمیاں اور رنجشیں پیداہوں۔

انہوں نے کہا کہ واقعےکا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سےکوئی تعلق نہیں، درخواست ہےمیڈیاخواتین سےمتعلق خبریں چلانےمیں احساس کرے، بعض حکومتی شرپسندوں کاواقعہ کوسیاسی رنگ دیناقابل مذمت ہے۔

دوسری جانب طلال چوہدری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی، طلال چوہدری پر تشدد رات ڈھائی بجے کیا گیا، تشدد کےبعد کی ویڈیو میں طلال چوہدری پولیس سے گفتگو کرتے نظر آئے۔

انہوں نےپولیس کوبتایا رات ڈھائی بجے انہیں تنظیم سازی کیلئے تین بار فون کرکے بلایا گیا، اس کے بعد بازو توڑ دیا اور میرا موبائل چھین لیا، ایس پی صاحب کو بلائیں، ان کی خواتین کے نمبرلیں، انہوں نے مجھ کو خود بلایا ہے، سہیل سے کہیں طلال چوہدری بلا رہے ہیں ،انہوں نےمیری ویڈیوزبھی بنائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تشدد کے باعث طلال چوہدری کا بازو دو جگہ سے فریچکر ہوا اور سرپرچوٹیں آئیں ، جس کے بعد لاہور کے نجی اسپتال میں سرجری کرائی گئی تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال مریم اورنگزیب اور عظمی بخاری نے واقعے سے لاعلمی کا اظہارکیا ہے۔

Comments

- Advertisement -