اشتہار

پاکستان میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قیمتوں میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں پانچ ڈالر کا اضافہ ہوا مگر پاکستان میں قیمتیں کم ہوئیں۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 1862 ڈالر پر بند ہوئیں۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود آج بتاریخ 26 ستمبر کو ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 500 اور 427 روپے کی کمی ہوئی۔

- Advertisement -

حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 500 اور دس گرام کی قیمت 95 ہزار 593 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ بازاروں خرید و فروخت نئی قیمتوں کے ساتھ ہوئی۔

آج بتاریخ 12 ستمبر کو سونے کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 111,500 

دس گرام قیمت: -/ 95,593 

واضح رہے کہ دو روز قبل 24 ستمبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 350 روپے تک پہنچ گئی تھی جبکہ ایک روز قبل قیمت میں ساڑھے تین سو روپے کمی ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں