بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پنجاب بیوروکریسی کی کارکردگی کا جائزہ، خصوصی کمیٹیاں تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب بیوروکریسی کی کارکردگی کے جائزے کا آغاز کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزرا کی کمیٹیاں تشکیل دے دیں، کمیٹیاں محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمیٹیاں محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیں گی۔ خصوصی کمیٹیاں پالیسی، بجٹ، اہداف اور اقدامات کا بھی جائزہ لیں گی، اس کے علاوہ بہترین سروس ڈلیوری کے حوالے سے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، وزیراعلیٰ پرنسپل سیکریٹری نے کمیٹیوں کی تشکیل کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سینئرصوبائی وزیر کی سربراہی میں کمیٹی 5محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔

صوبائی وزیرقانون وپارلیمانی امور کی سربراہی میں کمیٹی7محکموں کا جائزہ لے گی، صوبائی وزیرصنعت کی زیرصدارت کمیٹی5 محکموں کا کارکردگی کا آڈٹ کرے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی بیوروکریسی کو سخت ہدایات

اسی طرح صوبائی وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی 3محکموں کے امور کا جائزہ لے گی۔ جبکہ صوبائی وزیر زراعت کی سربراہی میں کمیٹی 5محکموں کے امور کا جائزہ لے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بیوروکریسی سے کہا تھا کہ اب ہر کسی کو ڈیلیور کر کے دکھانا ہوگا، تمام معاملات میں کسی قسم کی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

عثمان بزدار نے بیوروکریسی پر واضح کیا تھا کہ ضلع اور تحصیل کی سطح سے اب نتائج آنے چاہئیں، کام نہ کرنے والے افسران کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں