اشتہار

زائرین کے لیے خوشخبری، عمرہ ادائیگی کی اجازت کے لیے موبائل ایپ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ اور زیارت نے عمرہ ادائیگی اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ملکی و غیرملکی تارکین ’اعتمرنا‘ نامی ایپ کو موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں اور پھر عمرہ ادائیگی یا مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کا اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔

وزارتِ حج و عمرہ نے ایپ گزشتہ شب متعارف کرائی جس کے بعد اب تک 72 ہزار سے زائد افراد نے عمرہ ادائیگی کے لیے درخواست جمع کراوئی۔

- Advertisement -

اعتمرنا ایپ فی الوقت آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جبکہ اگلے مرحلے میں یہ اینڈرائیڈ کے پلے اسٹور پر بھی متعارف کرادی جائےگی۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’اعتمرنا ایپ کے ذریعہ عمرہ، زیارت اور مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت ناموں کے اجرا کے علاوہ صرف طواف کا اجازت نامہ، مسجد قبا، مسجد شہدائے احد اور جبل نور کی زیارت کے لیے بھی اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج والعمرہ نے زائرین کیلئے عمرہ ایس او پیز جاری کر دیئے

یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی حکومت نے چار اکتوبر سے عمرہ اور زیارت کو مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا۔

سعودی حکومت کے اعلان کے تحت پہلے مرحلے میں 6 ہزار افراد کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی جبکہ اگلے مرحلے میں تعداد کو بڑھا دیا جائے گا جو 18 اکتوبر تک 15 ہزار کردی جائے گی۔

وزارتِ حج و عمرہ نے تمام زائرین کو موقع فراہم کرنے کے لیے یومیہ بنیادوں پر 6 گروپ تشکیل دیے جن میں سے ہر ایک میں 1 ہزار متعمرین کو موقع فراہم کیا جائے گا۔

آئی فون صارفین ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں