تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

نوازشریف کی تقریر کی مخالفت، لیگی ایم پی اے اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری نے ایک بار پھر واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ ملکی اداروں کے خلاف بات نہیں سن سکتے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری کی تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری سے ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اعجاز چوہدری نے نوازشریف کی تقریرکو مسترد کرنے پر جلیل شرقپوری کے مؤقف کو سراہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’لیگی اراکین اسمبلی مفرور نواز شریف پر عدم اعتماد کررہے ہیں، نوازشریف کی تقریر بھارت، اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش تھی‘۔

مزید پڑھیں: ’نواز شریف کی اداروں کیخلاف تقریر، لیگی رہنماؤں کے حکمران جماعت سے رابطے‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’سزایافتہ اشتہاری مجرم کے بیان کو عوام نے مسترد کردیا کیونکہ پوری قوم اور حکومت اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ٹولہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا‘۔

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ’وزیر اعظم ملک دشمن عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، انہوں نے مقبوضہ کشمیر، فلسطین کا سفیر ہونے کا حق ادا کیا اور مودی کی ریاستی غنڈہ گردی عالمی برادری کے سامنے عیاں کر دی، دنیا تحریک انصاف کی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی معترف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کا بیانیہ مسترد کرنے والے رکن اسمبلی کیخلاف ن لیگ کا ایکشن

میاں جلیل شرقپوری نے ایک بار پھر نوازشریف کی تقریر پر تنقید اور اخلاف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ملکی اداروں کے خلاف کوئی بات نہیں سن سکتے اور نہ ہی ایسے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوسکتے ہیں جو اداروں اور ملک کو بدنام کریں‘۔

Comments

- Advertisement -