بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لوڈو میں ہارنے والی لڑکی باپ سے بدلے پر تل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت لڑکی لوڈو گیم میں ہارنے کے بعد اپنے باپ کے خلاف فیملی کورٹ  پہنچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک 24 سالہ لڑکی نے معمولی سی بات پر اپنے باپ کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 24 سالہ لڑکی اپنے باپ کے ساتھ لوڈو گیم کھیل رہی تھی جس میں باپ نے اسے شکست دے دی، باپ سے ہارنے پر لڑکی نے عدالت میں شکایت درج کروادی۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھے لگا میرا باپ مجھ سے ہار جائے گا لیکن اس نے مجھےہرا دیا، جس کے بعدمیرے دل سے اپنے باپ کی عزت ختم ہوگئی اور اب میرا انہیں باپ کہنے کو بھی دل نہیں چاہ رہا۔

فیملی کونسلر  سریتا راجانی کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ لاک ڈاون کے دوران شروع ہوا جب لوگوں کو ایک دوسرے سے بہت زیادہ توقعات ہوگئیں، ایسا ہی کچھ اس لڑکی کے ساتھ بھی ہوا جسے اپنے باپ سے گیم میں بھی ہارنے کی توقع تھی لیکن باپ اس کی توقعات پر نہیں اترا۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ لڑکی سے چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں جس کے بعد اس میں کچھ تبدیلی رونما ہوئی ہے تاہم ابھی اس دل سے باپ کی نفرت مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں