تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

بھارت میں انوکھی واردات، 2 کروڑ کے موبائل فون کنٹینر سے چوری

نئی دہلی: بھارت میں چور کنٹینر سے دو کروڑ مالیت کے موبائل فون چرا کر فرار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع میڈک میں نیشنل ہائی وے پر کارگو کنٹینر سے چور 2 کروڑ مالیت کے موبائل فونز چرا کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 16 ستمبر کو پیش آیا تھا، ٹرک ڈرائیور نے چوری کی شکایت ایک دن بعد درج کروائی۔

ایف آئی آر کے مطابق کنٹینر میں 11 کروڑ روپے کے موبائل فون موجود تھے اور ٹرک ڈرائیور دہلی کے لیے روانہ ہوا تھا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ٹرک ڈرائیور دیویندر نے بتایا کہ کنٹینر میں نجی کمپنی کے سیل فون تھے جنہیں لےکر وہ  چنئی سے دہلی کے لیے 15 ستمبر کو روانہ ہوا تھا اور راستے میں متعدد فون مالکان کو دے چکا تھا۔

ٹرک ڈرائیور نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ رات کے کھانے کے لیے نیشنل ہائی وے پر رک گیا اور وہیں کنٹینر کھڑا کردیا تھا، کھانے کے بعد جب وہ واپس آیا تو کنٹینر کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور موبائل فون موجود نہیں تھے۔

ڈرائیور کے مطابق اس نے پولیس میں شکایت درج کروانے سے قبل مذکورہ کمپنی کو بھی صورتحال آگاہ کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -