بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی کا پوش علاقہ ڈیفنس تفتیشی پولیس کے لیے چیلنج بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد کا پوش علاقہ ڈیفنس تفتیشی پولیس کے لیےچیلنج بن گیا ہے، ایک ماہ کے دوران 3ہائی پروفائل کیس کے ملزمان فرار ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے ہائی پروفائل کیسز کے ملزمان ڈیفنس تفتیشی پولیس کی پہنچ سے دور ہیں، ایک ماہ کے دوران 3ہائی پروفائل کیس کے ملزمان فرار ہوئے، 10ستمبر کو مریدعباس کیس کا ملزم عادل زمان فرار ہوا جبکہ 21ستمبر کو ڈاکٹر ماہا کیس کے ملزمان وقاص اور جنید فرار ہوئے۔

22ستمبر کو سلویٰ کیس میں ملوث میرعبداللہ کھوسو اور عبدالقادرکھوسو فرار ہوئے۔ ہائی پروفائل کیسز میں مطلوب تمام ملزمان انتہائی بااثر ہیں۔ ڈاکٹرماہاکیس کے ملزم جنید نے تفتیشی افسر پر ایک لاکھ رشوت کا الزام لگایا تھا۔

سلویٰ کیس کے ملزمان2روز تک کراچی میں موبائل فون آن کرکے گھومتے رہے۔

عادل زمان کے فرار ہونے کے بعد کی لوکیشن بھی ڈیفنس کلفٹن کی تھی۔ تینوں ہائی پروفائل کیسز کے مفرور ملزمان ڈیفنس کلفٹن میں روپوش رہے، پولیس تاحال کسی بھی ملزم کاسراغ لگانے میں مکمل ناکام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں