اشتہار

سعودی عرب : پیٹرول پمپ پر آتشزدگی کی ویڈیو وائرل، کمزور دل والے نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں الخفجی کے پٹرول پمپ میں حادثے کے بعد آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، خاتون ڈرائیور نے تیز رفتار کار ستون پر دے ماری۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹرول اسٹیشن پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پیٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی، خوشس قسمتی سے کوئےی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی گاڑی میں پٹرول بھروانے پہنچی تھی، پٹرول بھروا کر گاڑی پیچھے کی جانب کرتے ہوئے اس کی گاڑی پٹرول اسٹیشن کے ایک ستون سے ٹکرا گئی جس سے وہاں آگ لگ گئی۔

- Advertisement -

یہ منظر دیکھ کر ڈرائیور لڑکی اور اس کے ہمراہ کار میں موجود دو لڑکیاں گاڑی سے تیزی سے اتر گئیں جس کے باعث وہ خوش قسمتی سے حادثے میں محفوظ رہیں۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر لوگوں نے کمنٹس میں خاتون کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کے اس عمل پر کافی تنقید کی اور حکومت سے مختلف مطالبات کیے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا کہنا ہے کہ کسی لڑکی کو اس وقت تک ڈرائیونگ لائسنس نہ دیا جائے جب تک وہ ڈرائیونگ میں مہارت نہ حاصل کرلے، ایسا نہ کیا گیا تو اس طرح کے حادثات ہوتے رہیں گے۔

ایک اور صارف نے جو خواتین کی ڈرائیونگ سے نالاں نظر آئے تبصرہ کیا کہ میں کئی خواتین کو غلطیاں کرتے ہوئے دیکھ چکا ہوں جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اللہ کا شکر ہے کہ لڑکیاں آگ سے محفوظ رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں