اشتہار

بڑی کامیابی : وزیراعظم عمران خان کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی مسائل کے سیشن کی صدارت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی مسائل کےسیشن کی صدارت مل گئی ، عمران خان ماحولیاتی مسائل پر عالمی لیڈروں سے خطاب کریں گے، جو آج رات 11 بجے نشر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بہترماحولیاتی پالیسیوں کےباعث عالمی فورم پر سب سےآگے ہیں ، عمران خان کواقوام متحدہ کے ماحولیاتی مسائل کےسیشن کی صدارت مل گئی۔

وزیراعظم آج ماحولیات کے سیشن میں ترقی پذیر ممالک کی جانب سے صدارت کریں گے جبکہ ماحولیاتی سیشن میں جرمن چانسلراینجلا مرکل ترقی یافتہ ممالک کی نمائندگی کریں گی۔

- Advertisement -

سیشن میں عمران خان ماحولیاتی مسائل پر عالمی لیڈروں سے خطاب بھی کریں گے، ماحول دوست فیصلوں کےباعث وزیراعظم کا خطاب سب سے پہلے رکھا گیا ہے ، وزیراعظم کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 11 بجے نشر کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سیشن کی کوآرڈینیشن معاون خصوصی ملک امین اسلم کریں گے اور وزیراعظم کےخطاب کے بعد 3 گھنٹے آن لائن سیشن میں موجود رہیں گے۔

حکومت کے ماحولیاتی خطرات کم کرنے کے اقدامات وزیراعظم کے خطاب کا حصہ ہوں گے جبکہ عمران خان 9 نئے نیشنل پارک قائم کرنے کی تفصیل اور 10بلین ٹری سونامی منصوبے میں پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں تمام ترقی پذیر ممالک کودرپیش ماحولیاتی خطرات پربات کریں گے جبکہ اینجلا مرکل بھی ماحولیات سیشن سے ترقی پذیر ممالک کے مسائل پربات کریں گی۔

خیال رہے پاکستان اور جرمنی کو گرین پالیسیوں کے باعث دنیا بھر میں زیادہ قدر ملنے لگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں