بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پسند کی شادی پر بیوی کے اہل خانہ نے شوہر کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: بھارت میں والدین کی خواہش کے برخلاف شادی کرنے پر بیوی کی فیملی نے شوہر کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ریاست تلنگانا کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں بیوی کے اہل خانہ نے منظم منصوبہ بندی کے ساتھ شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیمنات کمار اور اوینتھی نے والدین کی خواہش کے برخلاف شادی کی تھی، دونوں 8 سال سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور رواں سال 10 جون کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

پولیس کے مطابق اس شادی سے جوڑے کے والدین ناخوش تھے، ایک روز بیوی کے اہل خانہ نے منصوبہ بندی کر کے شوہر کو اغوا کیا اور شہر سے دور لے جا کر قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمار کی لاش ہائی وے کے پاس سے ملی اور قتل کے الزام میں انہوں نے دونوں فیملیوں کے کئی افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں