تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جائیداد غیرقانونی ہوتو قانون حرکت میں آتا ہے، شبلی فراز کا مریم نواز کو جواب

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ جائیداد قانونی طریقے سے بنانے کی مذہب بھی اجازت دیتا ہے لیکن اگر جائیداد غیر قانونی طریقے سے بنائی گئی ہے تو پھر قانون حرکت میں آئے گا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مشیر داخلہ داخلہ شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے جو سوالات پوچھے گئے جواب نہیں دیا گیا، مریم نواز نے آج نیوز کانفرنس کی اور کہا ہم تو خاندانی رئیس ہیں۔

شبلی فراز نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سے بھی سوالات پوچھے گئے انہوں نے بھی غلط جوابات دیئے، خاندانی رئیس ہونا کوئی بری بات نہیں اگر قانونی طریقے سے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارے آپ کی منشا کے مطابق کام کریں تو ٹھیک نہ کریں تو ہرزہ سرائی کرتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں ان سے سوال پوچھنا شان میں گستاخی ہے یہ نہیں ہوگا، یہ لوگ اپنے آپ کو کچھ اعلیٰ سمجھتے ہیں عام لوگوں کو کچھ سمجھتے ہی نہیں ہیں۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ عدالت کو مطمئن نہ کرسکے، نواز شریف بھی عدالت میں غیرقانونی اثاثوں کے ثبوت پیش نہیں کرسکے تھے، کیا ن لیگ کے رہنما قانون کو جواب دینا غیرقانونی سمجھتے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ن لیگ حکومت میں ہو تو سب ٹھیک نظر آتا ہے، ن لیگ اقتدار سے چلی جائے تو سب غلط نظر آتا ہے لیکن اب وقت بدل چکا ہے کوئی بھی شہری قانون سے بالا تر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اثاثوں کے ذرائع بتادئیے جائیں تو کیس ختم ہوجاتا ہے، جب کوئی ادارہ اثاثوں کے ذرائع پوچھے تو جواب نہیں دیتے، فیصلےحق میں آئیں تو ٹھیک اور خلاف آئیں توسیاسی مظلوم بن جاتے ہیں،عدالت حق میں فیصلہ دے تو ٹھیک اور خلاف فیصلہ کرے تو کہتے ہیں دباؤ ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ نوازشریف خود باہر، اولاد باہر، اثاثے باہر وہ کیسے ملکی مفاد کی بات کرسکتے ہیں، عمران خان کو سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا۔

مریم نواز نے شہباز شریف کو مفاہمتی سیاست دان قرار دے دیا

خیال رہے کہ آج صبح لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے شہباز شریف کی عبوری ضمانت مسترد کردی گئی تھی جس کے بعد نیب نے شہباز شریف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -