بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آذربایجان اور آرمینیا میں خونریز جنگ، 59 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

باکو: آذربایجان اور آرمینیا میں متنازع علاقے پر شدید جھڑپیں جاری ہیں اور مزید21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد دو روز میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

آرمینیا اور آذربائیجان کی افواج آمنے سامنے ہیں ، متنازع علاقے نگورنو کارا باخ میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ، آرمینیا کی شہری علاقوں پر گولہ باری سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ آرمینیا نے آذربائیجان کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

آذربائیجان نے جوابی کارروائی میں میں آرمینی فوجی تنصیبات، اینٹی ائیرکرافٹ، میزائل سسٹم اورفوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے علاوہ چھ دیہات آزاد کرانے کا دعویٰ کیا ہے، دونوں ممالک کی افواج میں جھڑپوں میں ٹینکوں اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق دو روز میں اس خونریز جنگ کے دوران اب تک 59 افراد جان سے جان چکے ہیں، مرنےوالوں میں فورسز اہلکار، قبائلی جنگجو اور عام شہری شامل ہیں۔

آذربائیجان نےآرمینیاکوجنگ بندی کی حتمی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمینیا ترتر کےعلاقے میں شہری آبادیوں پر حملے فوری بند کرے۔

پاکستان نے آرمینیا کی افواج کی آذربائیجان پر گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں کاراباخ کےحل کے لیے منظور قراردادوں کی روشنی میں پاکستان آذربائیجان کے موقف کا حامی ہے۔

ترک صدر نے آرمینیا کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے آذربائیجان کے ہم منصب الہام علی یوف کو فون کرکے ہر ممکن مدد کا اعلان کردیا ہے جبکہ اقوامِ متحدہ،یورپی یونین، روس اورایران نےجنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں