بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سیاسی معاملات؛ وزیراعظم نے پولیٹیکل کمیٹی تشکیل دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اپوزیشن کی تحریک اور دیگر سیاسی معاملات کے لیے وزیراعظم عمران خان نےسینئر وزرا پر مشتمل پولیٹکل کمیٹی تشکیل دےدی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی گئی سیاسی کمیٹی میں اسدعمر ،شفقت محمود، شیخ رشید، فوادچوہدری، شہزاد اکبر اور بابر اعوان شامل ہیں۔

کمیٹی اپوزیشن کی تحریک سمیت سیاسی معاملات پر تجاویز دے گی اور صورتحال کے مطابق حکمت عملی مرتب کرے گی۔

نوازشریف کی وطن واپسی کےعدالتی احکامات کے تحت حکومت نے برطانوی حکومت کو ایک بارپھرخط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کو ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ برطانوی حکومت کی مدد سے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں