وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جی20ممالک قرضوں کی واپسی میں کم ازکم ایک سال نرمی کریں اور امیر ممالک غریب ممالک کیلئے500ارب ڈالرکاخصوصی فنڈقائم کریں۔
کوروناوباسےمتعلق اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث دنیا بھر میں نقصان ہوا ہے، کورونا وبا سے دنیا اب بھی محفوظ نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی طور پر بھی کورونا وبا کے باعث دنیا کو نقصان پہنچا، غریب ممالک کورونا وبا سےزیادہ متاثر ہوئےہیں،ریلیف پیکج کامقصدمعیشت کورواں اورغریبوں کی مددکرناتھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپریل میں بین الاقوامی قرضوں کی واپسی میں نرمی کااقدام شروع کیا، قرضوں کی واپسی میں نرمی سےکریڈٹ ریٹنگ متاثرنہیں ہونی چاہیے، جی20ممالک قرضوں کی واپسی میں کم ازکم ایک سال نرمی کریں اور امیرممالک غریب ممالک کیلئے500ارب ڈالرکاخصوصی فنڈقائم کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نےکورونا کی روک تھام کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اپنائی، اسمارٹ لاک ڈاؤن کےباعث پاکستان کوروناکوکنٹرول کرنےمیں کامیاب رہا، اس وقت تک کوئی محفوظ نہیں جب تک سب محفوظ نہ ہوں، امید ہے کورونا ویکسین جلدتیارہوجائےگی، دنیا کے ہر فرد کو کورونا ویکسین تک آسان رسائی ہونی چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 1930کی کسادبازاری کےبعدکوروناکی وجہ سےبڑامعاشی بحران پیداہوا تاہم قرضوں کی واپسی میں نرمی غریب ممالک کی تیزترین مددکامؤثرطریقہ ہے، سرمایہ کاری اور پائیدار انفرا اسٹرکچر معاشی ترقی میں پائیدار کردار ادا کریں گے۔