بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شوکت خانم اسپتال پر الزامات، حںیف عباسی پر بھاری جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف شوکت خانم اسپتال ہرجانہ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے شوکت خانم اسپتال میں کرپشن کے الزامات لگانے پر ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، واضح رہے کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ نے 2012 میں ان کے خلاف 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے شوکت خانم اسپتال میں کرپشن کے الزامات لگائے تھے جن کو وہ ثابت نہ کرسکے۔

راولپنڈی کی عدالت نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا ہتک عزت کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے حنیف عباسی کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔

حںیف عباسی کے الزامات پر شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی انتظامیہ نے ان کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا اور مقدمے میں موقف اپنایا گیا تھا کہ حنیف عباسی کی جانب سے اسپتال کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف بھی شوکت خانم اسپتال پر کرپشن کے الزامات لگاچکے ہیں اور ان پر بھی ہرجانے کا کیس عدالت میں ہے جس کی سماعت گزشتہ 9 سال سے جاری ہے لیکن فیصلہ نہیں ہوسکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں