اشتہار

سعودی عرب، اسنیپ چیٹ پر مشہوری کا شوق، نوجوان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے شوق میں مبتلا نوجوان کو سعودی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کی ٹریفک پولیس نے گاڑی پر نمبر پلیٹ کی جگہ اسنیپ چیٹ کی آئی ڈی لگا کر گھومنے والے نوجوان ڈرائیور گرفتار کرلیا۔

سعودی نوجوان نے انٹرنیٹ پر گاڑی کی تصویر شیئر کی اور لکھاکہ ایک شخص اسنیپ چیٹ پر مشہور ہونے کے لیے اپنی گاڑی پر نمبر پلیٹ کی جگہ اسنیپ چیٹ کی آئی ڈی لگا کر آزادانہ گھوم رہا ہے۔

- Advertisement -

محمکمہ ٹریفک پولیس نے اس پوسٹ کا نوٹس لیا اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو تلاش کیا جائے۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مختصر وقت میں مذکورہ گاڑی اور مالک کو تلاش کر کے اُسے حوالات میں بند کردیا جبکہ گاڑی قبضے میں لے لی۔

پولیس حکام کے مطابق ’گرفتار ہونے والے نوجوان نے تفتیش میں اس بات کا اعتراف کیا کہ اُس نے صریحاً قانون کی خلاف ورزی کی‘۔

محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ ’گاڑی کی نمبر پلیٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے، یہ سرکاری شناخت ہے جس سے چھیڑ چھاڑ کرنا جرم ہے‘۔

پولیس ترجمان کے مطابق ’ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی کی باڈی میں تبدیلی کرنا بھی خلا ف ورزی ہے جبکہ گاڑی پر غیر ضروری اسٹیکر چسپاں کرنے پر بھی جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں