بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عمرہ ادائیگی کا وقت مقرر کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی حکام نے عمرہ کے لیے تین گھنٹے کا دورانیہ طے کر دیا جس میں سیکڑوں افراد کو گروہ کی شکل میں عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

آئندہ اتوار سے معتمرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا اور پہلے مرحلے میں سعودی شہریوں اور بیرون ممالک مقیم سعودی باشندوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

حکام نے عمرہ ادائیگی کے لیے 3 گھنٹے کا دورانیہ رکھا ہے جس میں گروہ کی شکل میں معتمرین کو حرم میں آنے کی اجازت ہوگی اور وہ عمرہ ادا کریں گے۔

اس سلسلے میں موبائل ایپلی کیشن بھی تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے مختلف گروہوں میں معتمرین کو مقررہ اوقات میں ادائیگی عمرہ کے لیے بھیجا جائے گا۔

ابتدائی طور پر صرف سعودی شہریوں کو ہی سخت ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمرہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے تاہم یکم نومبر سے دیگر ممالک کے افراد کو مرحلہ وار عمرہ کے لیے آنے کی اجازت ہوگی۔

پہلے گروہ کو خانہ کعبہ اور حجراسود کو چھونے کی اجازت نہیں ہوگی، انہیں خانہ کعبہ کے قریب نہیں آنے دیا جائے گا اور آب زم زم کی بوتلیں تحفے میں دی جائیں گی۔

معتمرین کو الگ الگ رکھنے کے لیے سماجی فاصلے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور تمام تر ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، معتمرین کے رہائشی کمروں میں زیادہ فاصلہ رکھا جائے گا اور کورونا علامات کی صورت میں ایک منٹ کے اندر اندر حکام کو مطلع کرنے کا نظام موجود ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں