تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

لداخ تنازعہ، مودی حکومت کا غرور خاک، چین ڈٹ گیا

بیجنگ : چینی حکام نے لداخ کو یونین ٹریٹری کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے متنازع علاقے میں بھارت کی جانب سے تعمیرات کی مخالفت کی ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لداخ کے محاز پر گزشتہ کئی برس سے چین اور بھارت کے درمیان پر کشیدگی جاری ہے جس میں رواں برس کافی شدت دیکھی گئی ہے۔

لداخ سے متعلق بھارتی اقدام پر چینی بیان سے دوبارہ کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے، چینی وزارت خارجہ نے بیان دیا ہے کہ چین بھارت کی جانب سے غیر قانونی پر قائم کردہ لداخ یونین ٹریٹری کو تسلیم نہیں کرتا۔

چینی حکام نے متنازعہ علاقے میں فوجی مقاصد کی تکمیل کےلیے بھارت کی جانب سے کی جانے والی تعمیرات کی بھی مخالفت کی ہے۔

خیال رہے کہ مودی سرکاری کی جانب سے گزشتہ برس 5 اگست کو مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا وگرنہ لداخ مقبوضہ جموں و کشمیر کا حصہ تھا۔

Comments

- Advertisement -