بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘اپوزیشن استعفے دے نہیں سکتی، لانگ مارچ کریں لگ پتہ جائے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفےدیتی ہےیا لانگ مارچ کرتی ہے ہمیں خوف نہیں، اپوزیشن استعفےنہیں دےگی،لانگ مارچ کرے گی تو حقیقت کاپتہ چل جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پاورپلے’ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ میں اپوزیشن سےمتعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور ضروری نہیں کہ نوازشریف سےمتعلق کابینہ میں بات ہو، کابینہ کےعلاوہ دیگراجلاس بھی ہوتےہیں۔

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نوازشریف کوواپس لانےکیلئےقانونی راستہ اختیارکریں گے، خود کو قانون سےبالاتر سمجھنے والےکوقانون کےسامنےپیش کریں گے، نوازشریف کوواپس لانےکیلئےہرقانونی چینل استعمال کریں گے، بات نوازشریف کی نہیں ملک کےمستقبل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کےلیےنوازشریف کوقانون کےسامنےپیش کرناضروری ہے، ہمارےمستقبل کیلئےبھی ضروری ہےکہ قانون سب کیلئےایک جیساہو، حکومت کی ذمہ داری ہےکہ مجرم کوقانون کےسامنےپیش کیاجائے، ہمارا منشور ہے احتساب سب کاہوگا،احتساب کیلئےسب کوپیش کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن نےمعیشت کیساتھ اداروں کوبھی نقصان پہنچایا،انہوں نےڈالرکومصنوعی سہارے پر رکھا، معاشی پالیسی پرتوجہ نہ دی انہوں نےبرآمدات بالکل صفرکیں،درآمدکوبڑھایا،22ارب ڈالرقرض لیااور20ارب ڈالر واپس بھی کیےہیں قرضوں کی واپسی کےساتھ سودبھی اداکررہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں