بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘گیس کمی کا بہانہ کر کے کےالیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا اضافہ کر دیا’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ گیس کی کمی کابہانہ کرکےکےالیکٹرک نےلوڈشیڈنگ کا اضافہ کر دیا ہے اسکول کھل گئے ہیں، بجلی نہیں ہوگی توبچوں کوبہت پریشانی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پاور پلے’ میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گیس کےمسائل پروفاقی حکومت کوکئی مرتبہ خطوط لکھ چکےہیں اور کےالیکٹرک سےمتعلق مسائل سےوفاق کوکئی بارآگاہ کرچکےہیں، گیس کی کمی،بجلی لوڈشیڈنگ کےمسائل پرکوئی توجہ نہیں دی جارہی۔

سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو مسترد کرنے پر سندھ کو سزا دے رہی ہے ایسا تاثر آ رہا ہےکہ بجلی لوڈشیڈنگ اورگیس کمی جان بوجھ کرکی گئی، تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سندھ کو نظرانداز کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کواضافی گیس نہ دی تو کاروبارومعیشت دونوں متاثر ہوں گے اگر کراچی متاثرہوگاتوپوراملک متاثرہوگا معیشت کونقصان پہنچےگا، سندھ میں ڈیمانڈبڑھ گئی ہیں توسپلائی بھی زیادہ دینی چاہیے حکومت کا کام مسائل کا حل نکالنا ہےتجاویز دینا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں