اشتہار

عوام کیلئے خوشخبری : حکومت کا پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا، فیصلے کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا اور یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کردی۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ دن کے لئے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اکتوبر کے ابتدائی پندرہ دنوں کے لئے پیٹرول کی قیمت ایک سو تین روپے ستانوے پیسے پر برقرار رہے گی جبکہ فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے چالیس پیسے کی کمی کی گئی، فیصلے کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا ۔

مزید پڑھیں :  یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز 

خیال رہے پٹرولیم قیمتوں سےمتعلق سمری میں اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپےتک کمی کی تجویز دی تھی ، اوگرا نے سفارش کی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں3 سے 4 فیصد کمی کی جائے، پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھاکرقیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے ماہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا کی سفارش مسترد کر دی تھی۔

پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.46 روپے، مٹی کا تیل 65.29 روپے، جب کہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں