تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر

اسلام آباد: یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم قیمتوں سےمتعلق سمری حتمی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپےتک کمی کی تجویز دی ہے۔

اوگرا نے سفارش کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں3 سے 4 فیصد کمی کی جائے، پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھاکرقیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق حتمی اعلان کل کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے ماہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا کی سفارش مسترد کر دی تھی۔

پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.46 روپے، مٹی کا تیل 65.29 روپے، جب کہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -