پی آئی اے پائلٹس کے لئے اچھی خبر ہے کہ مشتبہ لائسنسز کی فہرست میں شامل 58 پائلٹ کے لائسنسز کلئیر قرار دے دیے گئے۔
کلئیر لائسنسز کی فہرست میں بوئنگ 777 اڑانے والی مریم مسعود اور ارم مسعود نامی سگی بہنیں پائلٹ بھی شامل ہیں۔
وزیر ہوا بازی نےقومی اسمبلی میں 262 پائلٹس کے لائسنسز مبینہ جعلی ہونے کی فہرست پیش کی تھی۔ فہرست میں پی آئی اے، سرین ائر ، ائر بلو اور شاہین ائر کے پائلٹس شامل تھے۔
اس سے قبل 25 ستمبر کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غلط آئی ڈیزاور ڈیٹا کی بنیاد پر لائسنس معطل ہونے والے 30 کپتانوں کو کلیئر قرار دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر لائن آپریٹرز نے سی اے اے کو پائلٹس سے متعلق غلط آئی ڈیز، ڈیٹا فراہم کیا تھا جس کے باعث ائیرلائن آپریٹرز کی غلطی سے کپتانوں کے لائسنس معطل کرکے گراؤنڈ کیا گیا تھا تاہم اب بورڈ آف انکوائری کی آڈٹ ٹیم نے اسے ائیرلائنز کی غلطی قرار دے دیا۔
ذرائع کےمطابق آڈٹ ٹیم کی جانب سے غلط ڈیٹا کی فراہمی کو ایئرلائنز کی غلطی قرار دینے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 30 کپتانوں کے لائسنس کو کلیئر قرار کردیا۔