تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ایک بلی کو بچانے کے لیے شہر امڈ آیا

لندن: برطانیہ کے شہر ویلز میں چالیس فٹ اونچے درخت پر پھنسی ہوئی بلی کو بچانے کے لیے پورا شہر جمع ہوگیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویلز کے علاقے ٹریڈیگر میں واقع بلیناؤ گوینٹ میں ایک بلی چالیس فٹ اونچے درخت پر چڑھ کر پھنس گئی تھی۔

شہری درخت کے نیچے سے گزر رہا تھا تو اُس نے پریشان بلی کی آواز سُنی اور اُسے درخت پر بیٹھے دیکھا تو اُس نے اپنے طور پر نیتے اتارنے کی کوشش کی۔

شہری کو جب ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو اُس نے محکمہ فائربریگیڈ کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد فائر فائٹرز جائے مقام پر پہنچے اور پھر انہوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

کئی گھنٹوں تک کوشش کے باوجود بھی بلی کو ریسکیو نہیں کیا جاسکا جس کے بعد فائربریگیڈ کے عملے نے مقامی شہریوں سے مدد طلب کی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پورا شہر بلی کو بچانے کے لیے جائے مقام پر پہنچ گیا۔

درخت کے قریب کھڑا ہر شخص اپنے طور پر مشورے دے رہا تھا کہ اسی دوران ایک مقامی کمپنی کا ملازم آیا اور اُس نے درخت کے اردگرد جال لگا دیا۔ تھوڑی دیر بعد جب بلی کو بھگایا تو وہ جال میں آگئی اور پھر اُسے باحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بلی کا نام ’کوکی‘ ہے جو شکار کی تلاش میں درخت پر چڑی اور پھر مشکل میں پھنس گئی تھی۔

She’s down! 😆
Thank goodness she’s safe and can now be reunited with her owners.
This truly was a community effort! From…

Posted by AP Scaffolding Services on Tuesday, 29 September 2020

Comments

- Advertisement -