11.6 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

شادی کی پیشکش کے دوران دلچسپ واقعے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکا میں شادی کی پیشکش کے دوران رونما ہونے والے حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں صارفین کی دلچسپی دیدنی ہوتی ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نوجوان اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کررہا ہے تاہم وہ پروپوزل حادثے کا شکار ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 22 سالہ نوجوان کرس ویگو اپنی گرل فرینڈ انجیلینا رویرا کو نیویارک کے تاریخی بروکلین پل پر گٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیش کررہا ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب ایک خاتون فوٹوگرافر اس خوبصورت لمحے کو اپنے کیمرے میں قید کررہی ہوتی ہے۔

- Advertisement -

خوبصورت لمحات کو عکسبند کرنے والی خاتون بے دھیانی میں سائیکل کے لیے مخصوص لین میں آجاتی ہے جس کے باعث پیچھے سے آتا سائیکل سوار خاتون سے ٹکرا جاتا ہے اور دونوں گر جاتے ہیں، حادثے کے باعث شادی کی پیکش ادھوری جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویگو سائیکلسٹ سے اس کی خیریت دریافت کر رہے ہیں جو اس جوڑے سے ٹکراتے ٹکراتے بچا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں