بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شیخوپورہ میں ملنگ نے 4 افراد کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ملنگ نے بھنگ پی کر 4 افراد کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں بھنگ پی کر ملنگ نے 4 افراد کو آہنی راڈ مار کر قتل کردیا اور ان کی لاشوں کو سیم نالے میں پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ بابا بودے شاہ شرقپور روڈ پر پیش آیا، ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے لاشوں کو سیم نالے سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں افراد بابا بودے شاہ دربار کے ملنگ ہیں جنہیں دربار کے ہی ایک ملنگ نے آہنی ہتھیار سے سروں پر وار کرکے قتل کرکے لاشوں کو نالے میں پھینک دیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت 70 سالہ بابا نشاط، 60 سالہ بابا ہیرہ ، 45 سالہ سائیں اختر  اور 55 سالہ مائیں صاحبہ کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں