بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

خاتون نے 10 گھنٹے تک درخت کو گلے لگا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: کچھ نیا کرنے کے جنون میں مبتلا افراد شہرت حاصل کرنے اور ریکارڈ بنانے کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں اسی طرح امریکی خاتون نے انوکھا کام کرکے عالمی ریکارڈ بنایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے حال ہی میں ایک درخت کو 10 گھنٹے 5 منٹ تک گلے لگا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

ایڈرینی لونگ نامی خاتون نے ہیریٹیج پارک میں موجود اخروٹ کے درخت کو 10 گھنٹے 5 منٹ تک گلے لگا کر رکھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک شخص نے درخت کو 8 گھنٹے 15 منٹ تک گلے لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس کے بعد اس شخص کا ریکارڈ ایڈرینی لونگ نے توڑا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھارت میں ایک شخص نے اپنے شوق اور جنون کی بدولت 30 سیکنڈ میں 147 مرتبہ رسی کودنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

دارالحکومت دہلی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ زورآور سنگھ نے اسکیٹنگ شوز پہن کر یہ منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں