بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

باکسرعامر خان پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ کے لیے پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی چیمپئن باکسر عامر خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ منعقد کروانے پاکستان پہنچ گئے، ایونٹ 3 اکتوبر کو اسلام آباد کی عامر خان اکیڈمی میں ہوگا۔

پہلی پروفیشنل باکسنگ فائٹ کو پوری دنیا میں براہ راست نشر کیا جائےگا، فائٹ کے لیے اے بی ایف ٹائٹل بیلٹ پاکستان پہنچ گیا، نامور پاکستانی باکسر عثمان وزیر ایشین ٹائٹل کے لیے فائٹ کریں گے۔

باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ سے پاکستانی باکسر کو بہت فائدہ ہوگا، انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ پاکستان لانے کا اپنا وعدہ پورا کرنے پاکستان آیا ہوں۔

انہوں وزیراعظم عمران خان سے باکسنگ کی سرپرستی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ ایونٹ 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں ملکی اور غیرملکی باکسر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں