اشتہار

لائیو نشریات کے دوران ہیلری کلنٹن کی چھپی عادت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : سابق امریکی سیکریٹری خارجہ ہیلری کلنٹن کی کنجوسی ٹی وی پر لائیو نشر ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن و سابق امریکی سیکریٹری خارجہ ہیلری کلنٹن کو برائے راست نشریات کے دوران ہزیمت کا سامنا کرنا جب ان کی کنجوسی کی انتہا سب کے سامنے آئی۔

ہیلری کلنٹن ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک ٹی وی شو میں شریک تھیں کہ اچانک ونڈو پر ایک پاپ اپ میسج نمایاں ہوا جو لائیو نشریات کے دوران ٹی وی پر بھی دیکھا جاسکتا تھا۔

- Advertisement -

پاپ اپ میسج میں ہیلری کو کہا گیا تھا کہ 10 منٹ میں زوم میٹنگ ختم ہوجائے گی، ایپ کی پیشہ ورانہ سروس اور لامحدود منٹس حاصل کرنے کےلیے آئی ٹی ٹیم سے رابطہ کریں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس پاپ میسج سے واضح ہوتا ہے کہ ہیلری کلنٹن زوم ایپ کی فری سروس استعمال کررہی تھیں۔

واضح رہے کہ زوم کے فری ورژن میں صرف 40 منٹ کی سروس آسانی سے فراہم ہوتی ہے اور مزید سروس کے لیے اسے اپ گریڈ کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں