اشتہار

سعودی عرب، چند سیکنڈ کے فرق سے شہری کی زندگی بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں اناڑی ڈرائیور کی غفلت سے پیش آنے والے واقعے میں شہری بال بال بچ گیا۔

گلف نیوز پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبے اشیر کے علاقے بشا میں واقع کار واش سینٹر میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک گاہک اپنی گاڑی پارک کررہا تھا کہ اسی دوران اُس نے بریک کی جگہ اسپیڈ پر پاؤں رکھ دیا۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور جب گاڑی پیچھے کررہا تھا تو ایک شخص دیوار کے پاس پڑی کرسی پر آرام سے بیٹھا ہوا تھا۔

- Advertisement -

اُس نے گاڑی پیچھے آتے ہوئے دیکھی تو اپنی جگہ سے نہیں ہٹا مگر پھر چند لمحے قبل اُس کی عقل میں نہ جانے کیا بات آئی کہ وہ کرسی سے اٹھ کر چل دیا۔

ابھی وہ کرسی سے ہٹا ہی تھا کہ ڈرائیور سے غلطی ہوگئی اور گاڑی اسپیڈ میں دیوار سے آکر لگی۔ یہ وہی جگہ تھی جہاں کرسی پر نوجوان بیٹھا ہوا تھا، خدا نخواستہ اگر وہ بیٹھا رہتا تو بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔

خوش قسمت شہری کا نام القحطانی ہے جس نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی گاڑی کو دھلائی پر دینے کے بعد کرسی پر بیٹھ کر انتظار کررہا تھا، اللہ کا شکر ہے میں چند سیکنڈ پہلے اٹھ گیا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں نے دیکھا کہ ڈرائیور نے میرے سامنے گاڑی روکی، یہ دیکھ کر مجھے محسوس ہوا کہ ڈرائیور ماہر نہیں اس لیے میں نے وہاں سے ہٹ جانے کا فیصلہ کیا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں