ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ناردرن کی مسلسل دوسری کامیابی، سدرن پنجاب کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: نیشنل ٹی 20 کپ کے چوتھے میچ میں ناردرن نے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے سدرن پنجاب کو 27 رنز سے شکست دے دی، کپتان شاداب خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی، حارث رؤف نے 4، کپتان شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ناردرن کی جانب علی عمران نے شاندار 50 رنز کی اننگز کھیلی، حیدر علی 28، شاداب خان 28، محمد نواز نے 31 رنز بنائے۔

سدرن پنجاب کی جانب سے زاہد محمود نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عرفان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پہلی وکٹ 8 کے مجموعی اسکور پر گری، کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے حارث رؤف کی گیند پر وکٹ کیپر روحیل نذیر کو کیچ دے بیٹھے۔

ذیشان اشرف کی 73 رنز کی اننگز بھی سدرن پنجاب کو شکست سے نہ بچاسکی، عمر صدیق نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، صہیب مقصود 18 رنز بناسکے۔

ناردرن کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کپتان شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں