اشتہار

بھارت: بہن کی 13 سالہ دوست سے لڑکے کی زیادتی، متاثرہ لڑکی کی خودکشی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں زیادتی کا نشانہ بننے والے لڑکی نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنا کے ضلع لکی سرائی میں واقع چانن پولیس اسٹیشن کی حدود میں پڑوسی نے تیرہ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ منگل کے روز پیش آیا جب درندہ صفت شخص بچی کے گھر آیا اور اُسے یہ بول کر لے گیا کہ میری بہن تم سے ملنا چاہ رہی ہے۔

- Advertisement -

اہل خانہ نے پڑوسی ہونے کی وجہ سے اپنی بچی کو درندہ صفت شخص کے ساتھ بھیجا تو گھر پر کوئی نہیں تھا جہاں اُس نے تیرہ سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور ملزم کی بہن بچپن کی دوست تھیں۔

متاثرہ لڑکی نے اپنے گھر واپس آکر والدین کو اپنے ساتھ پیش آنے والا سارا واقعہ بیان کیا اور بتایا کہ ملزم نے اُسے یہ بھی دھمکی دی کہ اگر کسی سے اس بات کا ذکر کیا تو وہ مجھے مار دے گا۔ متاثرہ بچی کے اہل خانہ مقدمہ درج کرانے پولیس اسٹیشن گئے۔

مزید پڑھیں: زیادتی سے قتل لڑکی کے اہلخانہ سے داد رسی کی کوشش، راہول گاندھی گرفتار

بچی کے والد نے بتایا کہ جب ہم پولیس اسٹیشن سے واپس گھر آئے تو بچی پنکھے میں جھول رہی تھی اور اُس کے گلے میں پھندا ڈلا ہوا تھا، ہم اُسے لے کر ڈاکٹر کے پاس گئے تو انہوں نے موت کی تصدیق کی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے اور بچی کی موت کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے مگر وہ اپنے اہل خانہ سمیت گھر کو تالا لگا کر کہیں چلا گیا۔

پولیس حکام نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں