لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صدیوں پرانے طرز حکمرانی میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، صوبے میں ‘ریونیو عوامی خدمت’ کچہریاں لگائی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ریوینوعوامی خدمت کچہریاں لگانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے میں ریونیوعوامی خدمت کچہریاں لگائی گئیں، ہزاروں شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ امور موقع پر حل کیے گئے، یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہر ماہ کام کے پہلے روز متعلقہ افسران ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں ہوں گے، عوام کے ریونیو سے متعلقہ امور ایک ہی چھت تلے نمٹائے جائیں گے۔
اعلیٰ تعلیم کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے خواب کو پورا کریں گے، عثمان بزدار
انہوں نے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ شکایات کاجلد ازالہ ہو سکے گا۔
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، فرسودہ نظام کو یکسربدل کر عوامی امنگوں کے مطابق بنائیں گے اور قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، ہر ضلع میں یونیورسٹی قائم کرنے کے ویژن کو عملی جامہ پہنائیں گے، اعلیٰ تعلیم کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے خواب کو پورا کریں گے، جس سے متعلق کام جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کو دور حاضر سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔