بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شاہ زیب قتل کیس : سپریم کورٹ میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت 8اکتوبر کو ہوگی ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ رخ جتوئی، نوازسراج تالپور،غلام مرتضیٰ کو سزاسنائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس منظورملک کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 8اکتوبر کوسماعت کرے گا، رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ رخ جتوئی، نوازسراج تالپور،غلام مرتضیٰ کو سزاسنائی تھی ، ملزمان نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ پچیس دسمبر 2012 کو مقتول شاہ زیب خان کی بہن کے ساتھ شاہ رخ جتوئی اور اور اس کے دوست غلام مرتضیٰ لاشاری کی جانب سے بدسلوکی کی گئی جس پر شاہ زیب مشتعل ہو کر ملزمان سے بھڑگیا تھا، موقع کے وقت معاملے کو رفع دفع کردیا گیا تاہم شاہ رخ جتوئی نے دوستوں کے ساتھ شاہ زیب کی گاڑی پر فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا تھا۔

واقعے کے بعدشاہ رخ دبئی فرار ہوگیا۔ تفتیش سست روی کا شکار رہی، بالآخرمجرم گرفتار ہوا اور مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت میں چلا۔

سات جون دو ہزار تیرہ کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا جبکہ دوملزمان سجاد تالپوراورغلام مرتضیٰ کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں