بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘حکومت پولیوکے خاتمے کیلئے درست سمت پر گامزن ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ حکومت پولیوکے خاتمے کیلئے درست سمت پر گامزن ہے، ہم نے یقینی بنایا کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے قومی انسداد پولیو مہم سے متعلق بیان میں کہا کہ قومی انسداد پولیو مہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہی، مہم میں 39 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ فروری 2020 کے بعد پہلی قومی انسداد پولیو مہم چلائی گئی، کورونا کے باعث قومی انسداد پولیو مہم منعقد نہیں ہو سکی تھی تاہم قومی پولیومہم میں2 لاکھ 70 ہزارفرنٹ لائن ورکرزنے حصہ لیا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ انسدادپولیومہم میں صوبائی،ضلعی انتظامیہ نےبھرپورحصہ لیا اور سیکیورٹی اداروں،سیاسی رہنماؤں نےمہم کی کامیابی میں کردار اداکیا، حکومت پولیوکے خاتمے کیلئے درست سمت پر گامزن ہے، یقینی بنایا کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

خیال رہے پاکستان کوپولیوسے بچانے کے لیےملک بھر میں پانچ روزہ مہم چلائی گئی ، اکیس سےپچیس ستمبرتین کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کےدوران ورکرزکووائرس سےبچاؤکی تربیت دی گئی تھی، دوردرازعلاقوں تک رسائی یقینی بنائی گئی۔

انچارج پاکستان پولیوبچاؤ پروگرام ڈاکٹرراناصفدر نےانسداد پولیو اہکاروں کے کام کو سراہتے ہوئے کہا اکتوبرکےآخری ہفتےمنتخب اضلاع میں پولیو بچاؤمہم دوبارہ شروع کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں