ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

وعدہ پورا کردیا، پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ کل سجے گا، باکسر عامر خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایشین باکسنگ فیڈریشن کی ٹائٹل فائٹ کل اسلام آباد میں ہوگی، اس حوالے سے باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وعدہ کیا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ لائیں گے، کل ہمارا پہلا باکسنگ ایونٹ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا باکسنگ میلہ کل سے وفاقی دارالحکومت میں سجنے کو تیار ہے، ایونٹ سے قبل تمام باکسرز کی پبلک ویٹ سیریمنی اسلام آباد میں جاری ہے، اس موقع پر باکسرز کا حوصلہ بڑھانے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان بھی تقریب میں موجود ہیں۔

برطانوی باکسر عامر خان نے نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پاکستان نے باکسنگ لانے کا وعدہ کیا تھا جو پورا کردیا، کل عامر خان باکسنگ ہال میں پہلا میچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عثمان وزیر ہمارا کھلاڑی ہوگا جو مکمل طور پر تیار ہے۔

پاکستانی نژاد باکسر نے کہا کہ بہت جلد پاکستان میں دوسرے باکسنگ ایونٹ کا اعلان کریں گے، تسلسل کے ساتھ پاکستان میں باکسنگ کروائیں گے لیکن اس کے لیے حکومت اور اداروں کا مکمل تعاون چاہیے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں