جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

قطر آنے والوں کیلیے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

قطر میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی شرط کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی شرط کو تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اقدام دنیا بھر میں کورونا کسیز میں اضافے اور مہلک وبا کی دوسری لہر کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

لازمی قرنطینہ کی شرط کم خطرات والے ممالک کے مسافروں پر بھی لاگو ہوگی تاہم کمیٹی کم رسک والے ممالک کی فہرست تیار کررہی ہے جس میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو لازمی قرنطینہ کی شرط سے استثنیٰ ملنے کا امکان ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کسیز کی تعداد اب بھی بڑھ رہی ہے۔کمیٹی نے شہریوں اور تارکین وطن پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا سے احتیاط کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں اور وبا سے محفوظ رہنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں