اشتہار

امریکی صدراتی امیدوار جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ کی کرونا رپورٹ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدراتی امیدوار و سابق نائب صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کیہ رپورٹ کے مطابق امریکا میں نومبر میں ہونے والے صدراتی انتخابات میں حصّہ لینے والے سابق نائب صدر کی کرونا رپورٹ آگئی۔

صدراتی امیدوار جوبائیڈن نے اپنی کرونا رپورٹ سے متعلق ٹویٹ میں کہا کہ ’مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ میرا اور میری اہلیہ جل کا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آیا ہے‘۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے پیغامات بھیجے اور تشویش کا اظہار کیا، مجھے امید ہے کہ اس سے ہمیں یہ یاد دہانی رہے گی کہ ماسک پہننا، سماجی فاصلہ رکھنا اور ہاتھ دھوتے رہنا ہے‘۔

خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ وائٹ ہاوس میں ہی قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ جوبائیڈن اور امریکی صدر ٹرمپ کے مابین 29 ستمبر کو پہلا صدراتی مباحثہ ہوا تھا مباحثے کے دوران دونوں امیدواروں نے کرونا احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافہ کرنے سے گریز کیا تھا۔

ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان 3 میٹر کا سماجی فاصلہ تو برقرار تھا لیکن مباحثے کے دوران ٹرمپ بہت زور سے چیخے تھے جس کے باعث بائیڈن کے بھی کرونا سے متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں