اشتہار

عثمان وزیر ایشین باکسنگ کونسل کے نئے چیمپئن بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انڈونیشیا کے بویابلڈورزر کو شکست دے کر ایشین باکسنگ کونسل کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی عامرخان باکسنگ اکیڈمی میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے پروفیشنل باکسنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، پاکستان کے عثمان وزیر نے انڈونیشیا کے کھلاڑی بویابلڈورزر کو ناک آؤٹ کرکے ایشین باکسنگ کونسل کے نئے چیمپئن بن گئے۔

انڈونیشیا کے باکسر عثمان وزیر کے زوردار مکوں کا سامنا نہ کرسکے، اے بی ایف ٹائٹل فائٹ 10 راؤنڈ پر مشتمل تھی۔

- Advertisement -

دوسری جانب فیدر ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے نادر بلوچ نے افغانستان کے حامد کو ہرادیا، نادر بلوچ نے حامد خان کو چھٹے راؤنڈ کے بعد 59، 52 پوائنٹس سے شکست دی۔

سپر لائٹ ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے بلال محسود کے مکوں کے آگے مخالف کھلاڑی نہ ٹھہر سکا، انہوں نے افغانستان کے امین الحق کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

فیدر ویٹ کیٹیگری میں افغانستان کے جواد حسین نے کامیابی حاصل کی، مڈل ویٹ کیٹیگری میں عادل سعید نے ہم وطن عباس علی کو شکست دی۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ بہت جلد پاکستان میں دوسرے باکسنگ ایونٹ کا اعلان کریں گے، تسلسل کے ساتھ پاکستان میں باکسنگ کروائیں گے لیکن اس کے لیے حکومت اور اداروں کا مکمل تعاون چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں