اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘ایک مولانا استعفیٰ لینے آئے تھے وظیفہ لیکر واپس گئے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا ہے کہ ایک مولانا مدرسے کے بچوں کو لیکر استعفیٰ لینے آئے تھے لیکن وظیفہ لیکر واپس چلے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے عمران خان سے متعلق کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے۔

انہوں نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک مولانا مدرسے کے بچوں کو لیکر استعفیٰ لینے آئے تھے، مولانا کو استعفیٰ تو نہیں ملا البتہ وظیفہ لیکر واپس گئے۔

غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو دو سال میں سیاسی مسائل اور قدرتی حادثات کا سامنا رہا۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کے دھرنے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، حکومت مدت بھی پوری کرے گی اور آئندہ پھر حکومت میں آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں