اشتہار

آرمینیا کا 3 آذربائیجان کے طیارے مارگرانے کا دعویٰ، آذربائیجان کی تردید

اشتہار

حیرت انگیز

باکو/یریوان : نگورنوکاراباخ ریجن تنازعے کے دوران آرمینیا نے آذربائیجان کے تین طیارے مار گرانے کا دعویٰ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جاری تنازعہ مزید کشیدگی کا شکار ہوتا جارہا ہے، آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے شہر گنجہ پر میزائل فائر کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہر پر میزائل حملے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

- Advertisement -

آرمینیا نے جھڑپوں کے دوران آذربائیجان کے تین لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جسے آذربائیجان کی وزارت دفاع نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا۔

صدر آذربائیجان نے تنازعے کے پرامن حل سے متعلق کہا ہے کہ آرمینیا کی دستبرداری کی شرط پر ہم جنگ بندی کےلیے تیار ہیں۔

دوسری جانب امریکا، فرانس اور روس نے دونوں ممالک سے نگورنو کاراباخ ریجن میں جنگی بندی کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل صدر آذربائیجان کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آذری افواج نے جبرائیل شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، مزید علاقے قبضے میں لینے کے بعد آذربائیجان کے صدر نے ملٹری کمانڈر کو مبارک باد دی۔

کاراباخ‌ تنازعہ : آرمینیا کی پسپائی، آذربائیجان کی فوج نے علاقہ فتح کرلیا

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 8 روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک 230 اموات ہو چکی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کاراباخ ریجن میں فریقین نے ایک دوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں