جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی حکومت نے پلاسٹک نوٹ جاری کردئیے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے جعل سازی کے خاتمے کیلئے پلاسٹک سے نوٹ 5 ریال کے نوٹ جاری کردئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب عوام کو جعل سازی سے بچانے کےلیے مرحلہ وار پلاسٹک سے بنے نوٹوں کا اجرا کررہی ہے، پہلے مرحلے میں سعودی مالیاتی اتھارٹی (ساما)نے پانچ ریال کا پلاسٹک نوٹ جاری کیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ پولیمر سے بنے ہیں جن کی لاگت پیپر نوٹوں سے خاطر خواہ کم ہے اور یہ طویل عرصے تک قابل استعمال رہے گا۔

- Advertisement -

ساما کا کہنا تھا کہ پولیمر سے بنے نوٹوں میں سیکیورٹی خصوصیات بھی موجود ہیں، جس باعث نئے نوٹوں میں جعل سازی نہیں ہوسکتی جبکہ سا میں سیکیورٹی ہاتھ سے لکھائی بھی ممکن نہیں۔

ساما نے کہا ہے کہ ’5 ریال کے کرنسی نوٹوں کا اجرا کل پیر سے ہوگا جبکہ باقی کرنسی نوٹ بھی مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں