منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سیدو شریف ایئرپورٹ پر تین روزہ فیسٹیول کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وادی سوات کے سیدو شریف ایئرپورٹ پر تین روزہ فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کے پی کے حکومت کی جانب سے وادی سوات کے سیدو شریف ایئرپورٹ پر تین روزہ ایئر فیسٹیول سوات ویلی 9 اکتوبر سے 11 اکتوبر تک جاری رہے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے فیسٹیول کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق ایئرفیسٹیول میں دس ہزار فٹ بلندی تک کا استعمال کیا جائے گا، فیسٹیول کے انعقاد کے لیے محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے ڈپٹی ڈی جی اے پی ایس کو درخواست دی گئی تھی۔

- Advertisement -

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ سیدو شریف ایئرپورٹ کو فنکشنل نہ ہونے کے سبب اپنی ذمہ داری پر حکومت فیسٹیول کا انعقاد کرسکتی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کے دوران پی اے ایف رسالپور اکیڈمی سے روزانہ کی بنیاد پر تعاون کیا جائے، پاکستان ایئرفورس کی جانب سے جاری کردہ قوانین پر عملدرآمد کرنا لازم ہوگا۔

سی اے اے نے پشاور ایئرپورٹ کے سی او او کو فوکل پرسن مقرر کردیا، حکام کے مطابق سیکیورٹی کے لیے صوبائی حکومت اے ایس ایف ودیگر سیکیورٹی ایجنسیز سے رابطہ کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ 20 برس قبل ضلع سوات میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیدو شریف ایئرپورٹ کو بند کردیا تھا تو جو تاحال بند ہے تاہم صوبائی حکومت ایئرپورٹ کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔

محکمہ ثقافت و سیاحت کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کی بحالی سے مالاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کی مشکلات ختم اور سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں