اشتہار

پاکستان میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کردیا ، اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد سے کورونا کی دوسری لہر سے بچاؤ ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان و متعلقہ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں وزارت صحت نے کورونا کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، سماجی فاصلہ نہ رکھنےاور ماسک نہ پہننے سےکورونا کیسز بڑھیں گے۔

- Advertisement -

اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کورونا کے پھیلاؤ کی مفصل مانیٹرنگ انتہائی اہم ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسک پہننا انتہائی ضروری ہے، ایس اوپیزپرعملدرآمد سے کورونا کی دوسری لہر سے بچاؤ ممکن ہے، شادی ہالز، ریسٹورنٹ کورونا کے پھیلاؤ کا مرکزی ذریعہ ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے اجلاس میں کہا گیا کہ شعبہ تعلیم میں ہیلتھ گائیڈلائنز پر عمل کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

خیال رہے ملک بھرمیں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ چارمریض انتقال کر گئے، جس کے بعد موذی وائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 6517 ہوگئی۔

چوبیس گھنٹے میں 29565 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 644 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 8907 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں