نئی دہلی: بھارت میں پب جی گیم پر پابندی کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار رہنے والے لڑکے نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی، اُس کی پھندا لگی لاش کمرے سے برآمد ہوئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر پٹنا میں پیش آیا، جہاں ایک 16 سالہ لڑکا گزشتہ ہفتوں سے ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار تھا کیوں کہ حکومت نے ملک بھر میں پب جی گیم پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پب جی کے شوقین لڑکے نے مبینہ طور پر اسی ضمن میں اپنی جان لے لی، اس کی پھندا لگی لاش کمرے سے برآمد ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی حکومت نے چین سے تنازعات کے بعد پب جی سمیت متعدد چینی ایپلیکیشنز کو اپنے ملک میں بند کی ہے۔
پب جی کھیلنے والے 12 سالہ بچے کا ہارٹ اٹیک سے انتقال
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے نے کمرے میں خود کو بند کرکے خودکشی کی، گھر والوں نے دروازہ توڑ کر اسے باہر نکالا، لڑکے کی لاش پھنکے سے لٹک رہی تھی، پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکے نے ڈوپٹے کی مدد سے پھانسی لگائی۔