اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

شہباز فیملی منی لانڈرنگ کیس میں بجری فروش کی انٹری ، نئے انکشافات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاپڑ فروش، مزدور، کباڑی کے بعد اینٹوں، بجری والے کی بھی شہباز فیملی منی لانڈرنگ میں انٹری ہوگئی ، نیب دستاویزات میں کہاگیا ہے کہ سندھ کے بجری فروش پرویز پھلپوٹو کے نام سے 45 ہزار 450 امریکی ڈالر سلمان شہباز کو منتقل ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ انکوائری میں نئے انکشافات سامنے آگئے، نیب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے قصبے گوٹھ گجو کے بجری فروش پرویز پھلپوٹو کے نام سے 45 ہزار 450 امریکی ڈالر سلمان شہباز کو منتقل ہوئے۔

نیب دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 6 مئی 2010 کو الزارونی ایکسچینج دوبئی سے رقم سلمان شہباز کو منتقل ہوئی، پرویز پھل پوٹو کا کہنا ہے کہ عمرہ کی غرض سے صرف ایک مرتبہ سعودی عرب گیا اس کے علاوہ کہیں نہیں گیا، میری ماہانہ آمدنی 25 سے 30 ہزار ہے اتنی رقم تو کبھی دیکھی ہی نہیں۔

بجری فروش نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے اتنے وسائل نہیں کہ اتنی رقم کسی کو دے سکوں، دو وقت کی روٹی بامشکل کماتے ہیں، ڈالرز تو کبھی دیکھے ہی نہیں، شہباز خاندان نے کاروباری یا ذاتی تعلق نہیں ہے۔

پرویز پھلپوٹو جعلسازی اور فراڈ کرتے ہوئے اس کا نام استعمال کر کے رقم بھجوائی گئی،پرویز پھل پوٹو نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ نیب شہباز خاندان کیخلاف جعلسازی کی کارروائی کرے۔

یاد رہے دو  روز قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف فیملی کو کباڑی کے نام پر رقوم منتقلی سے متعلق تفصیلات سامنے آئی تھیں، اظہر حسین کے نام پر سلمان شہباز کو 1 کروڑ 37 لاکھ 9 ہزار 151 روپے منتقل ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں