نئی دہلی : بھارتی نوجوانوں کو آبشار کے کنارے کھڑے ہوکر سیلفی لینا مہنگا پڑگیا، دو نوجوان پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر یادگیر میں سیلفی کے جنون نے تین نوجوانوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی۔
حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی تین سیاح آبشار کا نظارہ کررہے تھے کہ اس دوران انہوں نے کنارے پر کھڑے ہوکر سیلفی لینا چاہی لیکن پاوں پھسلنے کے باعث ایک ایک کرکے تینوں پانی میں ڈوب گئے۔
- Advertisement -
جائے وقوعہ پر موجود افراد ایک سیاح و بچانے میں کامیاب ہوگئے جس کا نام ابراہیم بتایا گیا ہے جبکہ عبدالرحیم اور عدنان نامی افراد پانی ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں افراد کا تعلق حیدرآباد سے ہے جو گزشتہ روز ہی رشتہ داروں کی شادی کی تقریب میں پہنچے تھے اور آبشار دیکھنے گئے تھے۔