ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے محمد حفیظ اور فخرزمان کے درمیان 100 رنز کی عمدہ شراکت کی بدولت سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
خیبرپختونخوا نے 184 رنز کا ہدف 6 گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ تجربہ کار آلراؤنڈر محمد حفیظ نے 42 گیندوں پر4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فخر زمان نے بھی 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 61 رنز اسکور کرکے اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل کی۔
Most five-fors in men's T20s (No. of innings in brackets):
🥇 SL Malinga 5️⃣ (289)
🥈= Shaheen Afridi 4️⃣ (56) 🤯
🥈= D Wiese 4️⃣ (203)
🥈= Shakib Al Hasan 4️⃣ (302)Shaheen claimed 5/21 in the #NationalT20Cup earlier 👏
He has now taken 3️⃣ five-wicket hauls in his last 5️⃣ T20s 🔥 pic.twitter.com/nbEZXEFksI
— ICC (@ICC) October 5, 2020
دونوں بلے بازوں نے 8 کے انفرادی اسکور پر ان فارم کپتان محمد رضوان کےآؤٹ ہونے کے بعد دوسری وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت قائم کی۔مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے 21 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 40 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔
سندھ کے انور علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Another @iShaheenAfridi special!
LIVE: https://t.co/bw4fvXhVO2
WATCH: https://t.co/ADIl54kHMp#NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket | #KPvSIN pic.twitter.com/cUgDctsSPY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2020
اس سے قبل محمد رضوان نے ٹاس جیت کر سندھ کو پہلےبیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنر شرجیل خان نے56 گیندوں پر 7 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے۔انہوں نے چوتھی وکٹ کے لیے احسان علی کے ہمراہ111 رنز جوڑے۔ احسان علی 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ سندھ کا کوئی بھی بلے باز شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔سندھ نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر183 رنزبنائے۔
Sensational striking from @SharjeelLeo14!
LIVE: https://t.co/bw4fvXhVO2
WATCH: https://t.co/ADIl54kHMp#NationalT20Cup | #HarHaalMainCricket | #KPvSIN pic.twitter.com/hjjASoXucx
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2020
شاہین آفریدی نے 21 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔وہ ایونٹ میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنےوالے واحد باؤلر بننے کے ساتھ ساتھ 12 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ باؤلر بھی بن گئے ہیں۔
نوجوان فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر خوش ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ نئی اور پرانی دونوں گیند سے سوئنگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ شاہین آفریدی نے امید ظاہرکی ہے کہ وہ اگلے میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
دونوں ٹیمیں اب 13 اکتوبر کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹکرائیں گی۔