اشتہار

طبیعت بہت بہتر ہے خود کو 20 سال پہلے جیسا محسوس کررہا ہوں، صدر ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی اسپتال سے وائٹ ہاؤس پہنچے پر  اپنے پیغام میں کہا کہ طبیعت بہت بہتر ہے، خود کو 20 سال پہلے جیسا محسوس کر رہا ہوں، جلد انتخابی مہم شروع کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا میں مبتلا امریکی صدرڈونلڈٹرمپ فوجی اسپتال سے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ، وائٹ ہاوس پہنچتے ہی صدر ٹرمپ نے ماسک اتاردیا ، جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام  میں صدرٹرمپ نے فوجی اسپتال کے عملےکی خدمات کو سراہا۔

- Advertisement -

امریکی صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کوعوام خود پرحاوی نہ ہونےدیں ، کورونا سے نہ ڈریں اور باہر نکلیں ، کورونا وائرس کوعوام خود پرحاوی نہ ہونےدیں ، ہم کورونا کو ہرا سکتے ہیں، ہمارے پاس بہترین طبی آلات اور دوائیں ہیں، طبیعت بہت بہترہےخودکو20سال پہلےجیسامحسوس کررہاہوں۔

اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ نے امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز جعلی پولز دکھا رہا ہے، جلد صدارتی انتخابی مہم میں واپسی ہوگی۔

کوروناکے باعث صدرٹرمپ کوجمعے کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک اسپتال سے باہر نکل آئے تھے جس کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ہفتے کے روز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں